عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

پرویز مشرف 13 دسمبر کو عدالت کے روبرو پیش ہوں، ایڈیشنل سیشن جج کا حکم

عدالتی حکم کے باوجود پرویز مشرف پیش نہیں ہو رہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، مدعی کی درخواست فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔


اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج واجد علی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے بیماری اور سیکورٹی خدشات کی بنا پر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔ جس پر مدعی کے وکیل ملک عبدالحق نے اپنے اختلافی دلائل میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز مشرف پیش نہیں ہو رہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پرویزمشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story