چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو 12 سے ہرادیا

پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عمران نے پینلٹی اسٹروک پر کیا


ویب ڈیسک December 06, 2014
پاکستان کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔

بھارتی شہر بھووبنیشور میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے تھا، مقابلے کے پہلے ہی کوارٹر میں بیلجیئم نے پاکستان کے خلاف ٹینگوئی کزنز کے خوبصورت گول کی بدولت برتری حاصل کرلی تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستانی کھلاڑی گول برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر میں محمد عمران نے پینلٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تاہم کچھ ہی دیر بعد بیلجیئم نے ایک اور گول داغ کر دوبارہ برتری حاصل کر لی جو آخر تک قائم رہی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے خلاف توقع اپنے مدمقابل اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں