مذاکرات اور احتجاجی مظاہرے ایک ساتھ نہیں چل سکتے پرویز رشید

حکومت اب بھی مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھی ہے لیکن پی ٹی آئی کو مذاکراتی کیلئے سازگار ماحول بنانا ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک December 06, 2014
ملک کو بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے،عمران خان تحریک انصاف کےرہنماؤں کومذاکرات کی اجازت دیں، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات اور احتجاجی مظاہرے ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے تحریک انصاف کو بات چیت کے لئے سازگار ماحول یقینی بناناہوگا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ مظاہروں کے سایہ میں نتیجہ خیز مذاکرات نہیں ہوسکتے اس لئے تحریک انصاف کو سازگار ماحول بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو مذاکرات سے روکا تھا اور پی ٹی آئی کے لوگ مذاکرات کی ٹیبل سے اٹھ کر گئے تھے تاہم حکومت اب بھی مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، عمران خان تحریک انصاف کےرہنماؤں کومذاکرات کی اجازت دیں اور فوری طور پر احتجاج ختم کریں کیوں کہ جلسوں اور احتجاج کی تلخیاں مذاکرات کےکمرے میں بھی داخل ہوجاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |