کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے شہبازشریف

تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 06, 2014
صوبائی حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا تاجروں کےتحفظ کیلئےہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے شٹر داؤن ہڑتال کی کال اوراس دوران امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، صوبائی حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں