راولپنڈی کے قریب چکری انٹرچینج سے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی

پولیس نے مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چکری انٹرچینچ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پراسلحے سے بھری گاڑی پکڑلی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے لاہور کی جانب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر پہلے ہی ناکہ بندی کر رکھی تھی اور ایک ناکے پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 30 پستول، نائن ایم ایم ، رپییٹر، رائفلیں اور امریکی ڈبل ریپیٹر پکڑی گئیں جب کہ پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر اسلحہ ڈیلر ہیں جب کہ اسلحہ لاہور کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، بھلوال اور دیگر شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
Load Next Story