سمبڑیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا


ویب ڈیسک October 01, 2012
سرحدی گاؤں چک نہالہ پر بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فورسز نے لاہور میں سمبڑیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدی گاؤں چک نہالہ پر بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں