شکاگو میں پاکستانی طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل
23 سالہ مطاہر رؤف لویولا یونیورسٹی کا طالب علم تھا جسے 2 مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی
شکاگو میں 23 سالہ پاکستانی طالب علم مطاہر رؤف کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی لویولا یونیورسٹی میں زیر تعلیم 23 سالہ پاکستانی طالب علم مطاہر رؤف شام کے وقت اپنے بھائی کے ہمراہ یونیورسٹی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران 2 مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر مطاہر رؤف کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق مقتول کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار عمل میں نہیں آسکی ہے۔ پولیس کی جانب سے مقتول طالب علم کی لاش ورثا کے حوالے کرنےکے لیے ان سے رابطہ کی کوششیں کی جارہی ہیں۔