فلم انڈسٹری کا مشکل دور ختم مزید محنت درکار ہے ہمایوں سعید
ٹی وی نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اب ہم عالمی معیار کی فلمیں بنائیں گے، اداکار
ٹیلی ویژن اور فلم کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ملک کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ایک طویل عرصہ ضرور لگا ہے لیکن خوشی کی بات ہے کہ اب ہم اپنی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب ہیں۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ابھی بہت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے اور اس کے لیے سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جائیں۔ اچھے موضوعات کا انتخاب ہونا چاہیے۔ بلاشبہ ہم مشکل دور سے نکل آئے ہیں لیکن یہ ابھی ابتدا ہے سفر بہت طویل ہے ۔ انھوں نے کہا ٹیلی ویژن پروڈکشن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔