پشاور کی 97 یونین کونسلز میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم

5 سال سے کم عمر 7 لاکھ بچوں میں ویکسی نیشن کے لئے 4 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

انسداد پولیو کے رضاکاروں کے تحفظ کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ضلع بھر کی 97 یونین کونسلز میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔


محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور کی 97 یونین کونسلز میں انسداد پولیو کی ایک روزہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے، جس کے تحت ان علاقوں میں رضاکاروں کی 4 ہزار سے ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 برس سے کم عمر 7 لاکھ سے زائد بچوں میں ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔

ویکسی نیشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئےہیں، رضاکار ٹیموں کے ہمراہ 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔
Load Next Story