کراچی کے مختلف علاقوں سے 77 ملزمان گرفتار اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

گرفتار کئے گئے افراد میں 15 کا تعلق سیاسی اور کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 07, 2014
پولیس نے ملزمان کو لانڈھی، پاک کالونی، نیوکراچی ، طاروق روڈ، ڈیفنس اور مجاہدکالونی سےگرفتارکیا، فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 77 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لانڈھی، پاک کالونی، نیو کراچی، طاروق روڈ، ڈیفنس اور مجاہد کالونی میں کارروائیاں کرکے مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 15 کا تعلق سیاسی اور کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہے اور یہ افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔