آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 8 بنچ تشکیل دے دیئے گئے
آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات اور وزیرعظم کے خلاف توہین عدالت کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جن میں 2 خصوصی بنچ بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات اور وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا بنچ نمبر ایک چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیرعالم پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 2 جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس سرمد جلال عثمانی، بنچ نمبر 3 جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت سعید، بنچ نمبر 4 جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان، بنچ نمبر 5 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس عمر عطا بندیال اور بنچ نمبر 6 جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 2 خصوصی بنچ بھی تشکیل دیئے گئے ہین جن میں سے ایک بینچ جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس دوست محمد خان جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس فائز عیسی پر مشتمل ہے۔