فیصل آباد میں تشدد کاراستہ اپنانےوالوں کیخلاف ايساایکشن ہوگا كہ وہ ياد ركھيں گے رانا ثنااللہ
عمران خان جتنی مرضی سازشیں کرلیں پاکستان جلد خوشحالی منزل حاصل کرلے گا، سابق وزیر قانون پنجاب
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ فیصل آباد میں تشدد کا راستہ اپنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیصل آباد میں روزنامہ ایکسپریس کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملکی ترقی روکنا اور عدم استحکام پیدا کرنے کا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ لوگ جان چکے ہیں کہ عمران خان اپنے وزیراعظم بننے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، شدید ترین مسائل اور سازشوں کے باوجود ملک خوشحالی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے ہضم نہیں ہورہی، وہ جتنی مرضی سازشیں کرلیں پاکستان وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جلد خوشحالی کی منزل حاصل کرلے گا۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی 250 سے زائد تاجر تنظیموں اور دیگر تمام طبقات کی جانب سے شٹر ڈاؤن کی کال کو بری طرح مسترد کئے جانے کے بعد عمران خان کے پاس فیصل آباد کو بند کرانے کی بڑھکیں مارنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا، وہ فیصل آباد سے صرف ندامت ہی لے کر نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت 8 دسمبر کو فیصل آباد کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ کسی بھی شخص نے تشدد کا راستہ اپنانے یا املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔