فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ

حکومت نے مذاکرات کے لئے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں کیا لہذا فیصل آباد میں ہر صورت احتجاج ہو گا، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 07, 2014
کسی بھی ناگوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن احتجاج کی اپیل کی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی شہر میں ماحول انتہائی گرم ہوگیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں اعلان کئے گئے پلان ''سی'' کے تحت پیر کو فیصل آباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے لیکن اس سے قبل ہی شہر کی سیاسی فضا انتہائی گرم ہوگئی ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں تحریک انصاف نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حق میں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی کاروباری حلقوں نے اس کی مخالفت میں بینرز آویزاں کررکھے ہیں۔ فیصل آباد کے مشہور گھنٹہ گھر چوک پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا کر ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں دو روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور ممکنہ تصادم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں کیا لہٰذا فیصل آباد میں ہر صورت احتجاج ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر بھی تحریک انصاف کے حامی ''گو نواز گو'' اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن ''رو عمران رو'' کے نعرے لگارہے تھے تاہم کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |