عمران خان نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے آفتاب شیر پاؤ

عمران خان جوڈیشل کمیشن پرکبھی راضی نہیں ہوں گے، سربراہ قومی وطن پارٹی


ویب ڈیسک December 07, 2014
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہی، آفتاب شیرپاؤ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے کیا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر ہے۔

مانسہرہ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہی، عمران خان نے فیصل آباد، لاہور، کراچی اور پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے جب کہ انہوں نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے، کیا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن کیا انہوں نے ہمارے ساتھ انصاف کیا، ہمارے وزرا پر کرپشن کے الزامات تو لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ کنٹینروالے شورمچاتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو جوڈیشل کمیشن میں جائیں وہ فیصلہ کرے گا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یا نہیں لیکن عمران خان جوڈیشل کمیشن پرکبھی راضی نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |