تحریک انصاف احتجاج پر بضد ہے لیکن حکومت اب بھی مذاکرات کیلئے تیارہے اسحاق ڈار

تحریک انصاف کوکہاتھاکہ فیصل آباد کاشوختم کرکےاتوارکو مذاکرات کریں کیونکہ حکومت بات چیت سےمسائل کاحل چاہتی ہے،وزیرخزانہ


ویب ڈیسک December 07, 2014
تحریک انصاف کے احتجاج کےباعث ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،وزیرخزانہ فوٹو: فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات میں مخلص ہے اب کل فیصل آباد میں عمران خان کے ارشادات کے بعد مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کو کہا تھا کہ فیصل آباد کا شو ختم کردیں اوراتوار کو مذاکرات کریں کیوں کہ حکومت خلوص نیت سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے لیکن اب فیصل آباد کے کل کے ارشادات کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے جوڈیشل کمیشن پر کوئی اعتراض نہیں جو آئین کے دائرہ کار میں رہ کر بنایا جائے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مبصرین نے 2013 کے انتخابات کو شفاف قراردیا جب کہ الیکشن میں دھاندلی کو جواز بناکرتحریک انصاف جو احتجاج کررہی ہے اس سے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |