بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا

بھارت نے 390 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا


ویب ڈیسک December 07, 2014
پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد جمیل 102 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ فوٹو: فائل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی بولروں کی جم کر دھلائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف عمدہ شاٹس کھیلے، اوپنر محمد جمیل 102 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ محمد اکرم نے 75، نثار علی نے 56 اور انیس جاوید نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بھارت نے 390 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارت کی جانب سے پرکاش جیارمایا نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کیتن بھائی بابوگھائی پٹیل 76 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |