سعو دی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 افراد گرفتار

جن 26 افراد غیر ملکیوں کو گرفتارکیا گیا ان میں شام، یمن، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں،سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 07, 2014
گرفتار کئے جانے والے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،سعودی وزارت داخلہ فوٹو:فائل

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جب کہ 26 افراد غیر ملکی ہیں جن میں شام، یمن، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں جو کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب کی جانب سے داعش پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں حصہ لینے کے بعد عمل میں آئی ہیں تاکہ شدت پسندوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |