بھٹ شاہ میں شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے 271ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ملک بھر سے زائرین کی آمد، درگاہ اور اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات، ملاکھڑا مقابلے، زرعی نمائش کا انعقاد


Nama Nigar December 08, 2014
بھٹ شاہ: شاہ عبداللطیف بھٹائی کے271ویں عرس کے موقع پر صوبائی مشیران شرمیلا فاروقی اور ضیاالحسن لنجھار مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 271ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی اور صوبائی وزیر اوقاف ضیاالحسن لنجار نے مزار پر حاضری دی، جبکہ گدی نشین سید نثار حسین شاہ لطیف نے بھی مزار پر چادر چڑھائی اور خصوصی دعائیں مانگیں۔ عرس کے موقع پر ضلع اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سندھ بھر سے ہزاروں زائرین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ اوقاف، محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کی جانب سے مختلف نمائشوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، شاہ جو باغ میں محکمہ ثقافت کی جانب سے ثقافتی گوٹھ بنایا گیا جس میں شہید بینظیر بھٹو کے مجسمے کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ ثقافتی گوٹھ میں بلاول انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بھی مختلف قسم کے اسٹال لگائے گئے، ملاکھڑا اسٹیڈیم میں سندھ کے ثقافتی کھیل ملھ کے دلچسپ مقابلے ہوئے، میلے میں سندھ بھر سے اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے، محکمہ صحت کی جانب سے ایڈز سے متعلق آگاہی اور بچائو کے لیے اسٹال لگایا گیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے بھی عرس کے میلے میڈیکل کیمپ لگایا ہے۔

میلے میں مختلف قسم کی مٹھائیوں کی بھی خوبصورت دکانیں سجائی گئی ہیں جبکہ تفریحی مقامات پر موت کا کنواں، سرکس اور دیگر دلچسپ چیزیں و جانور رکھے گئے ہیں جہاں بچوں کا بہت بڑا رش نظر آیا ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سندھ بھر سے اعلی نسل کے سیکڑوں مویشی لائے گئے تھے۔ عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی، جو درگاہ سمیت مختلف سڑکوں اور چوراہوںپر تعینات تھے جبکہ شہر میں گشت بھی جاری تھا، بھٹ شاہ پولیس نے جیب کتروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میلے کے مختلف مقامات سے 30 سے زائد جیب کتروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |