بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والے جمہوریت دشمن ہیںالطاف حسین

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس نظام کی بدولت آج ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کرچکے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 01, 2012
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس نظام کی بدولت آج ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کرچکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والے نہ صرف جمہوریت دشمن ہیں بلکہ اپنی ناجائزاجارہ داری قائم کرکے مظلوم عوام کا استحصال چاہتے ہیں.

الطاف حسین نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ بلدیاتی نظام ہی جمہوریت کی اصل روح ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس نظام کی بدولت آج ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کرچکے ہیں ۔

الطاف حسین نے کہاکہ عوامی مفاد کے بلدیاتی نظام کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے کے لئے استعمال میں لایا جائے اور اس کی مخالفت کا عمل بند کرکے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز کیاجائے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 سندھ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظور ہونے پرعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ الطاف حسین نے صدر ، وزیراعظم ، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹرین کوبھی اس حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |