سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے ایک ماہ کی مہلت

صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے جلد حلقہ بندیوں کے لئے اقدامات کریں گے،الیکشن کمیشن کی یقین دہانی


ویب ڈیسک December 08, 2014
صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے جلد حلقہ بندیوں کے لئے اقدامات کریں گے،الیکشن کمیشن کی یقین دہانی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جس میں عدالت کو یقین دلایا گیا کہ دونوں صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے جلد حلقہ بندیوں کے لئے اقدامات کریں گی جب کہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے آئینی مسودہ مل گیا ہے۔


عدالت نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی جب کہ معززعدالت نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی تعیناتی کے بعد دائر درخواست بھی نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں