مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق پولیس یا ن لیگ سے نہیں رانا ثنا اللہ

تحقیقات کے بعد ملزم پی ٹی آئی کا ہی کارکن نکلے گا،اچھا ہوا فائرنگ کی فوٹیج بن گئی، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک December 08, 2014
اب عمران خان کو دیکھ لینا چاہیئے کہ عوام جاگ چکے ہیں، رانا ثنا اللہ، فوٹو:فائل

QUETTA:

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق پولیس یا ہماری جماعت سے نہیں ہے۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جائے گا، اچھا ہوا فائرنگ کرنے والے شخص کی فوٹیج بن گئی اور تحقیقات کے بعد ملزم پی ٹی آئی کا ہی کارکن نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہریوں نے تحریک انصاف کی احتجاجی کال مسترد کردی جس کی مثال ہے کہ پی ٹی آئی کو دکانیں بند کرانے کے لئے ٹائر جلانے کی ضرورت پیش آئی اور اس عمل سے لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی، اب عمران خان کو دیکھ لینا چاہیئے کہ عوام جاگ چکے ہیں۔


رہنما مسلم لیگ (ن) زعیم قادری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں کاروباری مراکز کھلنا عمران خان کی تشدد پسندانہ پالیسی کی نفی ہے اور کاروباری برادری کی جانب سے دکانیں کھولنے سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پرتشدد ہڑتال مسترد کردی تاہم ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |