فٹ بال ورلڈ کپ اور ایبولا وائرس 2014 میں فیس بک پر لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہے

فٹ بال ورلڈ کپ کاایونٹس سب سے زیادہ شیئرکئے جانے والا ایونٹ ہے جس میں لوگوں نےگہری دلچسپی کا اظہار کیا،فیس بک انتظامیہ


امریکا میں ایبولا اور آئس بکٹ چیلنج سب سے زیادہ شیئر کیا جانے والاموضوع رہا،فیس بک انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

RAMALLAH: فٹ بال ورلڈ کپ اور ایبولا کی بیماری سال 2014 میں فیس بک پر سب سے زیادہ شیئر کئے جانے والے ایونٹس بن گئے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2014 میں فٹ بال ورلڈ کپ کا ایونٹس سب سے زیادہ شیئر کئے جانے والا ایونٹ ہے جس میں لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جب کہ دوسرے نمبر پر ایبولا کی بیماری سے متعلق معلومات کو شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹین کی لسٹ میں شامل برازیل کے انتخابات، ہالی ووڈ اداکار روبن ولیم کی موت، غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ملائیشین ایئرلائن کا لاپتہ طیارہ، امریکی فٹ بال لیگ سپر باول۔ فرگوسن او میزوری میں سیاہ فام بچے کی ہلاکت کے بعد ہنگامے، سوشی اولمپکس اور دماغی بیماری کی ریسرچ کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے کھیلے جانے والےآئس بکٹ چیلنج کو بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شیئر کیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ شیئرنگ ہر ملک کے لحاظ سے مختلف ہے، امریکا میں ایبولا اور آئس بکٹ چیلنج سب سے زیادہ شیئر کیا جانے والاموضوع رہا جب کہ ورلڈ کپ فٹبال چھٹے نمبر پر رہا، برطانیہ میں سب سے زیادہ شیئر کئے جانے والا موضوع اسکاٹ لینڈ میں ہونے والا ریفرنڈم تھا جب کہ اس کے بعد شیئر کیا جانے والا موضوع آئس بکٹ چیلنج اور ورلڈ کپ فٹبال رہا، بھارت میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات اور اس کے بعد انڈین پریمئیر لیگ سب سے زیادہ ہاٹ ایشوز تھے، جرمنی میں ورلڈ کپ فٹ بال کی فتح اور فٹ بال لیگ کے موضوع چھائے رہے جب کہ فرانس میں ورلڈ کپ فٹ بال اور فرانسیسی وزیراعظم ہالینڈ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں