شہبازشریف نے فیصل آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

فیصل آباد واقعے کی تحقیقات کے لئے سیکریٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے،ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک December 08, 2014
کمیٹی فیصل آباد واقعے کی تحقیقات کرکے 3 دن میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی، ترجمان پنجاب حکومت۔ فوٹو: اسد اللہ/ ایکسپریس

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق فیصل آباد واقعے کی تحقیقات کے لئے سیکریٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کے ارکان میں ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکے 3 دن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے''پلان سی'' کے تحت فیصل آباد میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کھلاڑی اور مسلم لیگ (ن) کے متوالے آمنے سامنے آگئے اور اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی اور پتھراؤ کیا گیا جب کہ احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کی زد میں آکر تحریک انصاف کا کارکن زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں