پاکستان کو انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کی میزبانی مل گئی

اولمپکس 2016 انڈر 23 کوالیفائنگ راؤنڈ آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہوگا


Sports Reporter December 09, 2014
ایونٹ میں میزبان کے ہمراہ کویت، اردن، کرغزستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فوٹو: فائل

ایشین فٹبال فیڈریشن نے ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔

سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر ) احمد یار خان لودھی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان پرفٹبال کی عالمی تنظیموں کا اعتماد بحال ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں اے ایف ایف کے صدر سمیت دنیا بھر سے اعلیٰ آفیشلز نے شرکت کی اور ایشیائی خطے میں کھیل کے فروغ کیلیے پی ایف ایف کی کوششوں کو سراہا۔

احمد یار لودھی نے کہا کہ اسلام آباد آمد کے موقع پر ہی ایشین فٹبال فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب پورا کر دیا۔ سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے کویت، اردن، ترکمانستان اور کرغزستان کی ٹیمیں آئندہ برس21 مارچ کو پاکستان آئیں گی،23 سے31 تاریخ تک یہ سب سائیڈز ایکشن میں ہوں گی۔ ایک سوال پر سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلوں کیلیے مقام کا تعین تاحال نہیں کیا گیا، البتہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سے کوئی ایک شہر میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں