روسی عدالت نے گستاخانہ فلم پر پابندی عائد کردی

عدالتی حکم کے مطابق ایسی کوئی بھی فلم جومذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائے اس پر پابندی ہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2012
عدالتی حکم کے مطابق ایسی کوئی بھی فلم جومذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائے اس پر پابندی ہے۔ فوٹو: فائل

روس کی عدالت نے اسلام مخالف امریکی فلم کوشدت پسند، شرانگیز اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اس پرپابندی عائد کردی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق امریکہ میں بنائی جانے والی اس فلم نےدنیا بھر میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ بعض قوتیں سماجی اقدار کونہ صرف نقصان پہنچارہی ہیں بلکہ وہ اپنی مرضی اوروں پر بھی تھونپنا چاہتی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایسی کوئی بھی فلم جومذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائے اس پر پابندی ہے۔ دوسری جانب روس کی چند سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں