تھرپارکرمیں غذائی قلت کے شکارمزید 7 بچے چل بسے رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 533 ہوگئی

سول اسپتال مٹھی میں 4 اور چھاچھرو اسپتال میں 3 بچے چل بسے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

ضلع بھر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 533 ہوگئی۔۔ فوٹو؛فائل

تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے شکارمزید 7 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 533 ہوگئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق گاؤں رتن جوتڑ سےتعلق رکھنے والا 4 ماہ کا بچہ اور 5 اور7 ماہ کی 2 دوبچیاں چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں انتقال کرگئیں جب کہ مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار زیرعلاج 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ کے ابتدائی 9 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 22 اور رواں سال یہ تعداد 533 تک پہنچ چکی ہے۔


واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں حکومتی لاپروائی اورعدم توجہ کے باعث غذائی قلت کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر معصوم بچے موت کے منہ جارہے ہیں جب کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیا ہے تاہم ضلع بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ روکا نہیں جاسکا۔

Load Next Story