سنگین غداری کیس میں حکومت کو7 جنوری تک شریک ملزمان کو بھی شامل کرنے کا حکم

شریک ملزمان کو بھی شامل کرنے سے متعلق 21 نومبر کے فیصلے پر7 جنوری تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے،عدالت


ویب ڈیسک December 09, 2014
شریک ملزمان کو بھی شامل کرنے سے متعلق 21 نومبر کے فیصلے پر7 جنوری تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے،عدالت. فوٹو: فائل

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے حکومت کو 21 نومبر کے فیصلے پر 7 جنوری تک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب کی عدم موجودگی کے باعث جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے سرکاری وکیل سے عدالتی حکم نامے پر پیش رفت کے حوالے سے استفسار کیا جب کہ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شریک ملزمان کو شامل کرنے کے حوالے سے 2 ہفتوں سے زائد کا وقت دیا جائے تاکہ حکومت عدالتی حکم پر عملدرآمد کرسکے۔


معزز عدالت نے حکم دیا کہ سنگین غداری کیس میں شریک ملزمان کو بھی شامل کرنے سے متعلق 21 نومبر کے فیصلے پر 7 جنوری تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے جب کہ عدالت نے کیس کی سماعت 8 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری کیس میں شریک ملزمان کو بھی شامل کرنے کی درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں شریک ملزمان سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرقانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شامل کر کے ترمیمی درخواست داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں