امریکا اور اتحادیوں کا عراق میں داعش کے خلاف مزید ڈیڑھ ہزارفوجی بھیجنے پر اتفاق

فوجی اہلکار داعش کے خلاف براہ راست جنگ میں شامل ہونےکےبجائےعراقی فوجیوں کو خصوصی تربیت اورمعاونت فراہم کریں گے۔


ویب ڈیسک December 09, 2014
عراق میں اپنے سفارت خانوں کی حفاظت اور سرکاری فوج کی تربیت کے لئے پہلے سے ہی سیکڑوں امریکی فوجی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا اور اس کے دیگر اتحادی ملکوں نے داعش کے خلاف عراق میں مزید ڈیڑھ ہزارفوجی بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے کویت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے ارکان نے عراق کی مدد کے لئے مزید تعاون پر اتفاق کیا تھا جن کے نتیجے میں مزید ڈیڑھ ہزار فوجی عراق جائیں گے۔ یہ فوجی اہلکار داعش کے خلاف براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے بجائے عراقی فوجیوں کو خصوصی تربیت اور ان کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق میں اپنے سفارت خانوں کی حفاظت اور سرکاری فوج کی تربیت کے لئے پہلے سے ہی سیکڑوں امریکی فوجی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں