جھنگ میں دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین ، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں


ویب ڈیسک December 09, 2014
پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اٹھارہ ہزاری کے موضع ملکانہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے موضع ملکانہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 6 افراد کو قتل کردیا، ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین ، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاندان کی کئی برسوں سے رشتے داروں سے دشمنی چلی آرہی تھی اور شواہد کی روشنی میں ابتدائی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ واردات بھی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔