کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 روز کیلئے پانی کی فراہمی بند

شہری پانی کا مناسب ذخیرہ کرلیں اوراس کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ


ویب ڈیسک December 09, 2014
گزشتہ 2 برسوں سے بارش نہ ہونے اور ٹینکر مافیا کے سبب کراچی کے شہری پہلےسے ہی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روز کے لئے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے اہم لائنوں میں نصب کئی دہائیوں پرانے والوز کی تبدیلی عمل میں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے منگل کی صبح 9 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی ،عیسیٰ نگری ، لیاقت آباد ، قاسم آباد ،سکندرآباد ، غریب آباد ،شریف آباد ، گلبرگ ، ناظم آباد ، پاک کالونی ، ہارون آباد، سائیٹ ،شیرشاہ، بلدیہ ٹاوٴن، ماڑی پور،کیماڑی اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ اس لئے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کا مناسب ذخیرہ کرلیں اوراس کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں سے بارش نہ ہونے اور ٹینکر مافیا کے سبب کراچی کے شہری پہلےسے ہی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔