عمران خان پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں زعیم قادری

عمران خان میں ذرا سی بھی انسانیت باقی ہےتو وہ احتجاج کی کال واپس لیں، ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک December 09, 2014
گزشتہ روز سڑکوں پر ہونے والی لڑائی کے براہ راست ذمہ دار عمران خان ہیں، ضعیم قادری فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی سڑکوں پر ٹائر جلا کر ڈنڈا بردار کارکنوں کے ذریعے دکانیں اور اسکول بند کرانے کی کوشش کی گئی، لوگوں نے راستے کھلوائے تو تحریک انصاف کے غنڈوں نے لڑائی کی اور جب فیصل آباد کے عوام نے اس کا جواب دیا تو ان پر تشدد کیا گیا۔ گزشتہ روز سڑکوں پر ہونے والی لڑائی کے براہ راست ذمہ دار عمران خان ہیں اور وہ اس قتل کے موجب ہیں جو کل ہوا۔

ضعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، ان ہی کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوااور بجلی کے پیداواری منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔ اگر عمران خان میں ذرا سی بھی انسانیت باقی ہےتو وہ احتجاج کی کال واپس لیں اور اسمبلی میں جاکر اپنا مدعا ارکان کے سامنے رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری افراد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔