فیصل آباد میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک انصاف کے 250 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمے میں اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

ہنگامہ آرائی کے الزام میں آئی ایس ایف کے صدرسمیت 34نامزد اور250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فوٹو: اسد اللہ/ ایکسپریس/فائل

KARACHI:

پولیس نے ناولٹی پل واقعہ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں انصاف اسٹوڈینٹس فیدریشن کے صدر سمیت 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز فیصل آباد میں ناولٹی پل کے قریب ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کا مقدمہ انصاف اسٹوڈینٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر فرخ حبیب سمیت 34 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ میں اقدام قتل ، دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران مسلم لیگ(ن) اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھےجب کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ اور وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی سمیت 300 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Load Next Story