فلم ’’پی کے‘‘ کیلئے 227 روپے میں خریدے گئے ٹیپ ریکارڈر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پیشکش

ٹیپ ریکارڈر کو خریدنے کے لئے بہت زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی لیکن عامرخان اسے بیچنا نہیں چاہتے، ترجمان فلمسازکمپنی

عامر خان کی نئی فلم ’’پی کے‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران استعمال ہونے والے ریڈیو کی آن لائن نیلامی ہوئی، فوٹو:فائل

KARACHI:
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''پی کے''کی تشہیری مہم میں استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کو خریدنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔


بھارتی اخبار کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ''پی کے'' کی تشہیری مہم کے دوران استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کی آن لائن نیلامی ہوئی جس میں اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک خریدنے کی پیش کش موصول ہوئی تاہم پیشکش کرنے والے شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ ''پی کے'' بنانے والی فلمساز کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ٹیپ ریکارڈر کے لئے بہت زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن عامر اسے بیچنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ اس ٹیپ ریکارڈر کو ممبئی کے ایک بازار سے صرف 227 روپے میں خریدا گیا تھا لیکن عامر خان نے تشہیری مہم میں اسے استعمال کرکے اس کی قیمت کو چارچاند لگادیئے۔
Load Next Story