کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ایس ایم کرشنا

گذشتہ ہفتے صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے


ویب ڈیسک October 01, 2012
ایس ایم کرشنا نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں جواس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے ایک بار پھرکہا ہے کہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ (لازمی حصہ) ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں جواس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں