KARACHI:
یمن میں فوجی ہیڈکوارٹر پر یکے بعدیگرے 2 خود کش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے ہدرامات میں خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں یکے بعدیگرے فوجی ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےفوجی ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب آرمی چیف نے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنا تھا، حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ گزشتہ روز کی جانے والی اس کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا جس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 القاعدہ رہنما ہلاک کردیا تھا۔
دوسری جانب یمن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصاف الشریعہ نے خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ حملے میں درجنوں فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔