یمن میں فوجی ہیڈکوارٹرکے باہر خودکش حملے میں 7 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں فوجی ہیڈکوارٹرکے مرکزی گیٹ سے ٹکرادیں، غیر ملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک December 09, 2014
یمن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصاف الشریعہ نے خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:

یمن میں فوجی ہیڈکوارٹر پر یکے بعدیگرے 2 خود کش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے ہدرامات میں خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں یکے بعدیگرے فوجی ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےفوجی ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب آرمی چیف نے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنا تھا، حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ گزشتہ روز کی جانے والی اس کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا جس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 القاعدہ رہنما ہلاک کردیا تھا۔


دوسری جانب یمن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصاف الشریعہ نے خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ حملے میں درجنوں فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |