پاکستان عوامی تحریک کا 17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

جے آئی ٹی کےنام پرانصاف کا قتل ہورہا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی 17 دسمبر کو کریں گے ترجمان عوامی تحریک


ویب ڈیسک December 09, 2014
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانا بھی اعتراف جرم ہے، خرم نواز گنڈاپور، فوٹو: فائل

THATTA: پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف 17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6 ماہ گزرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران عوامی تحریک کے رہنماؤں نے سانحہ میں انصاف کی عدم فراہمی اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل نہ کرنے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا جس سے عوامی تحریک کے بیرون ملک مقیم سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو بھی آگاہ کیا گیا۔

عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف 17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کرے گی جس میں ملک کے چاروں صوبوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نام پر انصاف کا خون ہورہا ہے، حکومت نے ابھی تک جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عمل نہیں کیا جب کہ کارروائیاں بھی ہمارے خلاف ہورہی ہیں۔

ترجمان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانا بھی اعتراف جرم ہے، انصاف کی عدم فراہمی پر حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی 17 دسمبر کو ہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |