تحریک طالبان پاکستان نے امن مارچ کے حوالے سے فیصلہ لے لیا

تحریک طالبان پاکستان اپنی حکمت عملی کا خلاصہ امن مارچ سے ایک دن پہلے کرے گی


ویب ڈیسک October 01, 2012
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ طالبان امن مارچ کی حمایت کر رہے ہیں یا اس کے خلاف ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

LEEDS: تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی وزیرستان امن مارچ کے حوالے سے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق تحریک طالبان پاکستان اس حکمت عملی کا خلاصہ امن مارچ سے ایک دن پہلے کرے گی۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ طالبان کی مرکزی قیادت نے اجلاس میں 6 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے فیصلہ لے لیا ہے لیکن انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ طالبان امن مارچ کی حمایت کر رہے ہیں یا اس کے خلاف ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے امن مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں