چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس شکست کا داغ دھونے میں ایک بار پھر ناکام
پاکستان کو پہلےمیچ میں بیلجئم نے1-2 سے ہرایاجبکہ دوسرے میچ میں اسےانگلینڈ کے ہاتھوں 2-8 سےبدترین شکست کا سامنا کرناپڑا
چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے گروپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آغاز ہی سے گرین شرٹس پر چھائے رہے، آسٹریلیا کی جانب سےمیچ کے دوسرے کوارٹر میں ہیوارڈ جیرے مے نے میچ کا پہلا گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی، کھیل کے 54 ویں منٹ میں ہیوارڈ جیرے مے نے ہی دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-2 کردی جب کہ تیسرا گول وہیٹن جیکب نے 59ویں منٹ میں کیا، پاکستانی کھلاڑی پورے میچ میں دباؤ کا شکار نظرآئے جس کے باعث قومی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے گروپ میچ میں بیلجئم نے 1-2 سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2-8 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔