آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی وزیراعظم

آپریشن کی کامیابی کے لیے نقل مکانی کرنے والے افراد نے پاکستان کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دیں، نوازشریف


ویب ڈیسک December 09, 2014
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی ملٹری آپریشنزنے شرکت کی فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ''ضرب عضب'' نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز سمیت قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز، وفاقی وزرا عبدالقادر بلوچ، اسحاق ڈار، گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اجلاس کے شرکا کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے آپریشن کے ذریعے سے خطے میں امن یقینی بنانے کی امید ظاہر کی جب کہ اجلاس میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ''ضرب عضب'' نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے نقل مکانی کرنے والے افراد نے پاکستان کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کے تمام اقدامات کرے گی اور ان کی گھروں کو واپسی پر علاقے کی تعمیر نو کے ذریعے ان کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں