فیصل آباد کی طرح ہر جگہ نوازشریف کا مقابلہ کریں گے عمران خان
رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے مولا جٹ ہیں اور وہاں تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں،چیرمین تحریک انصاف
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ 31 اگست کے ریاستی تشدد کے بعد تحریک انصاف ایک نئی جماعت بن گئی ہے ہم کراچی لاہور اور پھر سارا پاکستان بند کریں گے اور فیصل آباد کی طرح ہر جگہ نوازشریف کا مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ انصاف نہ ملنے پر پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم کوئی ناجائز حق نہیں مانگ رہے صرف الیکشن میں دھاندلی کے مجرموں کو پکڑنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا جارہا ہے جس طرح آمریت میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد کے مولا جٹ ہیں وہاں تحریک انصاف کے کارکنان پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں جس سے ہمارے 6 کارکنان بھی زخمی ہوئے لیکن تحریک انصاف 31 اگست کے ریاستی تشدد سے ایک نئی جماعت بن گئی ہے ہم کراچی، لاہور اور پھر سارا پاکستان بند کریں گے اور فیصل آباد کی طرح ہر جگہ نوازشریف کا مقابلہ کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ہمیں غلام بنا رکھا ہے مگر جب تک زندہ ہوں اسٹیٹس کو اور ان حکمرانوں سے لڑتا رہوں گا، ہمارے کسی کارکن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم نیا پاکستان بنانے کے لیے ہر قربانی دیں گے۔