پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت افرادکی کمی نہیںمدیحہ افتخار

تعلیم یافتہ اور اچھے گھرانوں کی لڑکیوں اور لڑکوں کاشوبز کی طرف مائل ہوناخوش آئند ہے، مدیحہ افتخار

میری کامیابی میں میرے سینئرز اور والدین کی دعائیں شامل ہیں، اداکارہ فوٹو : فائل

اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔


ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کو پرموٹ کیاجائے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ نے خاص طور پر ٹی وی انڈ سٹری کی ترقی و بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب پڑھے لکھے اوراچھے گھرانوں سے لڑکیاں اور لڑکے شوبز کی طرف مائل ہورہے ہیں جوبڑی خوش آئند بات ہے ۔

مدیحہ افتخار نے کہا کہ ا ن دنوں جو میرے ٹی وی ڈرامے آن ایئرہیں ان میں فاصلوں کے درمیان ،ہم ستارے ،تیر ا وہ پہلا پیار شامل ہیں اور ان میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینئرز اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں جو میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔
Load Next Story