2015 بھی میرے لیے بہترین سال ثابت ہوگا پرینیتی

انسان کو زندگی میں ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور 2014 بھی میرے لئےایک ایسا ہی سال تھا، پرینیتی چوپڑا


APP December 10, 2014
پرینیتی چوپڑا نے 2014 کے دوران ’’ہنسی تو پھنسی‘‘،’’دعوت عشق‘‘ اور’’کل دل‘‘ تینوں میں مختلف کردار ادا کیے۔ فوٹو: فائل

رواں سال کے دوران تین میں سے دو فلمیں ہٹ ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ 2015 ان کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا۔

بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق رواں سال ریلیز ہونے والی اپنی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ مشکلات اور آسانیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ کامیابیوں کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔ انسان کو زندگی میں ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور 2014 بھی ان کے لیے ایک ایسا ہی سال تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ2014 میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے وہ مطمئن ہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے 2014 کے دوران ''ہنسی تو پھنسی''،''دعوت عشق'' اور''کل دل'' تینوں میں مختلف کردار ادا کیے۔ انھوں نے نئے سال کے لیے تاحال کوئی فلم سائن نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں