انتخابات 2013 کے بعد بننے والی حکومتیں غیر قانونی ہیں پرویز مشرف
میں مارشل لاکی پیداوارضرور ہوں مگر اس کے نفاذ کا حامی نہیں، سابق صدر
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے 2013 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ملوث تھے اور ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں غیرقانونی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے موقف کی حمایت کرتا اور انھیں اپنے اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، میں مارشل لاکی پیداوارضرور ہوں مگر اس کے نفاذ کا حامی نہیں، حکومتیں آئی ایس آئی کوسیاسی مقاصدکے لیے استعمال کرتی ہیں، فوج کاآئینی کردارنیشنل سیکیورٹی کونسل کے تحت ہوناچاہیے۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کے موقف کی تائیدوحمایت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگرعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی اتحادکا حصہ بننا چاہیں تو خوش آمدید کہوں گا۔
پرویز مشرف نے کہاکہ آئی ایس آئی کاسیاست میں کردار نہیں ہوناچاہیے جب کہ فوج کاآئینی کردار نیشنل سیکیورٹی کونسل کے تحت ہوناچاہیے اورفوج کوگورننس پرچیک اینڈبیلنس رکھناچاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں بااختیار حکومت بننی چاہیے۔