کینیا کی کرکٹ ٹیم انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات میں پاکستان پہنچ گئی

کینین ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ پاکستان کرکٹ اکیڈمی لے جایا گیا جہاں وہ قیام کرے گی


ویب ڈیسک December 10, 2014
پاکستان ’’اے‘‘ اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور ہر میچ 45 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کینیا کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات میں پاکستان پہنچ گئی جہاں وہ پاکستان ''اے'' ٹیم سے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیا کی کرکٹ ٹیم کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، کینین ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ پاکستان کرکٹ اکیڈمی لے جایا گیا جہاں ٹیم اپنے دورے کے دوران قیام کرے گی اور 13 دسمبر سے پاکستان کی ''اے'' ٹیم کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ''اے'' اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان 13، 15، 16، 18 اور 20 دسمبر کو کھیلے جانے والے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ہر میچ 45 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوگا جبکہ شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کے لئے فری پاس جاری کئے جائیں۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2009 کو شدت پسندوں کی جانب سے سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کسی بھی غیر ایشیائی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |