رابعہ سٹی دو گروپوں میں تصادم ایک شخص ہلاک

مسلح افراد کی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس، دکانیں و کاروباری مراکز بند ہوگئے


Staff Reporter October 02, 2012
گلستان جوہر میں قائم رابعہ سٹی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا. فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں قائم رابعہ سٹی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں و کاروباری مراکز بند ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رقم کے تنازع کا شاخسانہ ہے ، دونوں گروپ علاقے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں قائم رابعہ سٹی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فوری طور پر دکانیں و کاروباری مراکز بند ہوگئے ۔

ڈی ایس پی شکیل اعوان نے بتایا کہ علاقے کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے سربراہ کا بہنوئی اشرف خان ولد نور محمد ہلاک ہوگیا ، اشرف کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، مخالفین کی فائرنگ سے دوسرے گروپ کا کارندہ شیر خان ولد عبدالحمید زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان رقم کا تنازع ہے جبکہ دونوں گروپ ہی علاقے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور علاقے میں بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں ، پولیس نے زخمی کو جناح اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |