اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا

پرویز مشرف کی بیماری اور طبی معائنے سے متعلق میڈیکل بورڈ تاحال تشکیل نہیں دیا گیا، وکیل صٓفائی کا موقف


ویب ڈیسک December 10, 2014
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا فوٹو: فائل

OSLO: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی بیماری اور طبی معائنے سے متعلق میڈیکل بورڈ تاحال تشکیل نہیں دیا گیا اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے فریقین کے موقف سن کر پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اب اکبر بُگٹی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی تاہم عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں