ورلڈ کپ کے فائنل میں ہار کی وجہ امپائرکے غلط فیصلے تھے کپتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم

ٹیم نے ایونٹ کے تمام میچز میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن فائنل میچ کے آخری پانچ اوورزمیں میچ کا پانسہ پلٹ گیا،ذیشان عباسی


ویب ڈیسک December 10, 2014
ٹیم نے ایونٹ کے تمام میچز میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن فائنل میچ کے آخری پانچ اوورزمیں میچ کا پانسہ پلٹ گیا،ذیشان عباسی. فوٹو؛ فائل

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نےورلڈ کپ فائنل میں اپنی ہار کو امپائرز کے غلط فیصلوں کی وجہ قرار دےکر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔


جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت سےہارکے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں کپتان ذیشان عباسی کاکہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم نےاچھا کھیل پیش کیا اور اسی تسلسل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بھی جاری رکھا لیکن آخری پانچ اوورز میں میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور ہم شکست کھا گئے جس کی بڑی وجہ امپائرز کے فیصلےتھے۔


قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ہار پرشرمندہ ہیں کہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترسکی لیکن اگر امپائر کے فیصلے درست ہوتے تو میچ جیت سکتے تھے۔

واضح رہے کہ فائنل میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 39.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں