سماجی کاموں میں دشواری کے باعث عبدالستار ایدھی سڑکوں پر نکل آئے

متعدد افراد نے عبدالستار ایدھی کو چندہ دیا جس میں سو روپے سے لیکر 5 ہزار روپے تک کی امداد شامل تھی۔

متعدد افراد نے عبدالستار ایدھی کو چندہ دیا جس میں سو روپے سے لیکر 5 ہزار روپے تک کی امداد شامل تھی۔ فوٹو؛ فائل

معروف سماجی کارکن عبداالستار ایدھی ایک بار پھر سماجی کاموں کیلئے چندہ مہم پر نکل آئے جب کہ شہریوں نے دل کھول کر امدادی کاموں کے لئے ان کی مدد کی۔


کراچی میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے ٹاور سے نمائش چورنگی تک بھیک واک کا اعلان کیا تھا جس میں ایدھی ورکرز سمیت بچوں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال چندے میں کمی کے باعث سماجی بہبود کے مختلف کاموں میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایدھی ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ بھیک مانگنے نکلا ہوں۔ اس موقع پر متعدد افراد نے عبدالستار ایدھی کو چندہ دیا جس میں سو روپے سے لیکر 5 ہزار روپے تک کی امداد شامل تھی۔ مناسب اقدامات کے سبب بھیک واک کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے 2 پولیس موبائل وین بھی مامور کی گئی تھیں
Load Next Story