عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات بھی شروع ہوجائیں گے پرویز رشید

عمران خان نے حکومت سے جس وقت مذاکرات معطل کئے تھےاس وقت وہ کنٹینر پر موجود تھے، وفاقی وزیر اطلاعات و بشریات

ڈی چوک پر عمران خان کا کنٹینر تنہائی کا شکار ہے، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ اگر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی دوبارہ وہیں سے بحال ہوجائے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے جس وقت مذاکرات معطل کئے تھے اس وقت وہ کنٹینر پر موجود تھے اور انہوں نے ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کی کال نہیں دی تھی لیکن آج عمران خان کا کنٹینر سنسان پڑا ہے، ہم انھیں ایک مرتبہ پھر گلے لگانے کو تیار ہیں لیکن اس سے پہلے وہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ کنٹینر پر آجائیں۔

پرویزرشید نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسی وقت ہو سکتی ہے جب اس کمیشن میں شامل افراد کو یہ یقین ہوگا کہ تحقیقات کے دوران عمران خان انہیں گالم گلوچ اور برے الفاط سے نہیں نوازا جائے گا اور ان کے کئے گئے فیصلوں کو تمام لوگ تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ایک دانشور ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان کی بات کو غور سے سنتی ہے۔
Load Next Story